بیدر،11/اگست(ایس او نیوز/محمدامین نوازبیدر)بیدر شہر کے قدیم سرکاری ایم پی ایچ ایس مستعیدپورہ اسکول میں آج مدرسہ ہذا کے جماعت ہشتم کے طلباء میں حکومت کی جانب سے سائیکلوں کی تقسیم تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب کی صدارت جناب محمد نبی قریشی صدر ایس ڈی ایم سی کمیٹی مدرسہ ہذا و رکن بلدیہ بیدر نے کی جبکہ مہمان ِخصوصی کی حیثیت سے مجلسِ بلدیہ بیدرکی نائب صدر شاتلینی چنتا منی اور مولانا حافظ عمر اشاعتی نے شرکت کی۔اس موقع پر جناب محمد نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طلباء کو حصول تعلیم کیلئے مُختلف مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جیسے نصابی کتابیں‘ یونیفارمس‘دوپہر کا کھانا اوردیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ اسکالرشپ‘اور جماعت ہشتم کی کے طلباء کو سائیکل مفت دی جارہی ہے۔اتنی ساری سہولیات کے بعد اگر ہمارے بچے مدرسہ میں غیر حاضر رہتے ہیں اور مدرسہ نہیں آتے تو یہ ہمارے لئے نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔ انھوں نے تمام اولیائے طلباء سے اپنے بچوں کو مکمل یونیفارمس کے ساتھ مدرسہ روزانہ پابندی سے روانہ کرنے کی تاکیدکی۔اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں طلباء میں سائیکلوں تقسیم عمل میں آئی۔اور تمام طلباء میں شیرینی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر مدرسہ ہذا کے میر معلم محمد سلطان نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے انعقاد کے انتظامات میں رافع شکیل احمد جعفری معلم‘ اور معلمات میں نسرین فاطمہ‘ تبسم بیگم‘ گورما‘ عائشہ سُلطانہ‘فرزانہ بیگم‘ نے بڑھ چرھ کر حصہ لیا۔